Urdu News

عمران خان کی حکومت نے پاکستان کی بدنامی میں اہم رول کے لیے ذمہ دار: چیئرمین پی پی پی

عمران خان کی حکومت نے پاکستان کی بدنامی میں اہم رول کے لیے ذمہ دار: چیئرمین پی پی پی

اسلام آباد۔16جنوری

پاکستان  پیپلز پارٹی  کے  چیئرمین  بلاول  بھٹوزرداری  نے  پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان  پر  الزام لگایا  کہ موجودہ حکومت ہر لحاظ سے ناکام رہی ہے۔ ملک کی معاشی صورتحال اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے پر وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  آج  وزیر اعظم عمران خان کو ''اس صدی کا بحران'' قرار دیا۔

قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہر صدی میں ایک بحران آتا ہے اور اس صدی کا بحران عمران خان ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ حکومت کے معاہدے کے قوم پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید برآں، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے، پی پی پی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ''اپنی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے جلد ہی عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا''۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے قانون ساز اپنے حلقوں میں حکومت کی معاشی کارکردگی کا دفاع بھی نہیں کر سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ''مجوزہ بلوں کے ذریعے، حکومت کاروں، پیٹرول، سائیکل، موٹر سائیکل، موبائل فون، انٹرنیٹ اور دیگر چیزوں پر ٹیکسوں میں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔''

Recommended