Urdu News

پاکستان میں عمران حکومت بحال، عمران خان کے لیے اچھی خبر

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان


پاکستان میں عمران حکومت بحال، عمران خان کے لیے اچھی خبر

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اعتمادکا ووٹ حاصل کرلیا

اسلام آباد ، 07 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ہفتے کے روز قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایوان میں تحریک پیش کی۔ 342 ممبروں کے ایوان میں حکومت کے حق میں 178 ووٹ پڑے۔ اکثریت ثابت کرنے کے لیے 172 ووٹوں کی ضرورت تھی۔ پاکستان میں سینیٹ انتخابات میں وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی شکست سے عمران خان کی حکومت کو دھچکا پہنچا تھا۔ اس کے بعد ہی عمران نے قومی اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کا اعلان کیا۔

 واضح رہے کہ اپوزیشن نے اعتماد کی تحریک کے دوران پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کیا تھا۔ پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر ، عمران حکومت کے حامیوں اور حزب اختلاف کے رہنماؤں کے مابین جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں۔

تحریک اعتماد پیش کرنے سے پہلے ، عمران خان نے اپنے ممبران پارلیمنٹ سے کہا تھا کہ وہ پارٹی لائن پر عمل کریں یا اعتماد کے ووٹ تحرکی یک پر ووٹنگ کے وقت نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔

 اعتماد کے ووٹ سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے ممبران پارلیمنٹ کو لکھے گئے خط میں ، عمران خان نے کہا کہ اعتماد کے ووٹ پر ووٹنگ کے دوران آپ کو پارٹی کی ہدایت کے مطابق ووٹ دینا پڑے گا۔ اگر کسی رہنما نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا یا پارٹی کی ہدایت کے خلاف ووٹ دیا تو پارٹی اسے باغی قرار دے سکتی ہے اور اس کی اطلاع الیکشن کمیشن کو دی جائے گی۔

Recommended