Urdu News

سینٹ میں حفیظ شیخ کی شکست سےپریشان عمران خان کا اپوزیشن کو کھلا انتباہ

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان


سینٹ میں حفیظ شیخ کی شکست سےپریشان عمران خان کا اپوزیشن کو کھلا انتباہ

اسلام آباد ، 05 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

بدھ کو سینیٹ انتخابات میں وزیر خزانہ کی شکست کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ میں اپوزیشن میں بیٹھوں یا پارلیمنٹ سے باہر رہوں۔

 میں آپ کو (اپوزیشن لیڈروں) اس وقت تک نہیں چھوڑوں گا جب تک کہ آپ ملک کا پائی پائی واپس نہیں کردیتے۔ پاکستان میں حکومت ہفتے کو پارلیمنٹ میں اعتماد کے ووٹ حاصل کرنے کے لئے ایک تحریک پیش کرے گی۔ بدھ کو سینیٹ انتخابات میں وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی شکست کے بعد دباو میں آنےکے بعد حکومت اس اقدام سے خوداپنی اکثریت میں ثابت کرے گی۔

جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان نے اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہاعتماد کے ووٹ کے دوران کھلے عام ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان کی پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ اور اتحادی جو حکومت کے خلاف ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں وہ ایسا کرسکتے ہیں۔ ادھر اپوزیشن نے وزیر اعظم سے فوری استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

عمران نے حزب اختلاف پر سینیٹ انتخابات میں انتشار پھیلانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے کردار سے پردہ ہٹانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ جب انتخابات شفاف طریقے سے کروانا کمیشن کی ذمہ داری تھی تو پھر خفیہ رائے شماری کا نظام کیوں کیا گیا؟

Recommended