Urdu News

لاہور میں عمران کے حامی بنے ڈھال ، گرفتاری کے لیے پہنچی پولیس کے ساتھ جھڑپ، حالات بے قابو

لاہور میں عمران کے حامی بنے ڈھال

لاہور، 15 مارچ ( انڈیا نیرٹیو)

 پاکستان کی پولیس اب تک سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔ عمران کی رہائش گاہ زمان پارک کے علاقے میں گھمسان جیسی صورتحال ہے۔عمران کے حامی ڈھال بن کر شدید احتجاج کر رہے ہیں۔ توشہ خانہ کیس میں عمران کی گرفتاری کے لیے پہنچنے والی پولیس کے ساتھ عمران کے حامیوں شدید جھڑپ  ہوئی۔

عمران کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ حالات خراب ہونے پر پولیس کو فائرنگ کرنی پڑی۔ اس تصادم میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔حالات بے قابو ہوتے دیکھ کر پولیس نے عمران کی رہائش گاہ کے اطراف کے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

منگل کو سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری ہونے کے بعد پولیس انہیں گرفتار کرنے پہنچ گئی۔ پولیس کو عمران کے حامیوں کی شدید مخالفت کا سامنا ہے۔ پولیس نے بدھ کی صبح پورے زمان پارک کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پولیس کو خان کے حامیوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولوں کے ساتھ واٹرکینن کا استعمال کرنا پڑا۔ عمران خان کے حامیوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ جواب میں پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ اس کے باوجود عمران کے حامیوں نے پولیس سے مورچہ سنبھالنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ آخر کار پولیس کو گولی چلانا پڑی۔ اس جھڑپ میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں کچھ پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔اس تصادم کی تمام ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔

Recommended