Urdu News

چین میں کورونا نے پھرمچائی تباہی،بیجنگ سمیت 49 شہر میں سخت کرفیو نافذ

بیجنگ سمیت 49 شہر میں سخت کرفیو نافذ

ایک دن میں 31 ہزار سے زائد نئے معاملے، کورونا ٹیسٹنگ اور ویکسی نیشن پر زور

چین میں کورونا کی تباہی ایک بار پھر مسئلہ بن گئی ہے۔ بدھ کو ایک ہی دن میں کورونا انفیکشن کے 31,454 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ایک دن میں 31 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے بعد بیجنگ سمیت 49 شہروں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

دنیا میں کورونا کا آغاز کرنے والے چین میں ایک بار پھر کورونا عروج پر ہے۔ چین کے نیشنل ہیلتھ بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو ایک دن میں کورونا انفیکشن کے 31,454 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

 یہ وہ دن ہے جس میں وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ ایک ہی دن میں اتنے زیادہ کیسز سامنے آنے کے بعد، چینی حکومت نے لاک ڈاؤن اور سفری پابندیوں کے نفاذ کو تیز کر دیا ہے۔

 اس کے ساتھ ساتھ کورونا ٹیسٹنگ اور ویکسی نیشن پر بھی زور دیا جا رہا ہے، تاکہ کورونا کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ یکم نومبر سے اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 2,80,000 سے زیادہ کورونا متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے اوسطاً روزانہ 22,200 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے دارالحکومت بیجنگ سمیت ملک کے 49 شہروں کو بند کر دیا گیا ہے۔ ڑینگ زو میں ایپل کے آئی فون بنانے والے پلانٹ میں کارکنوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم کے بعد سختی سے عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔

 دارالحکومت بیجنگ میں لاک ڈاؤن کے تحت سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ پارکس، دفتری عمارتیں اور شاپنگ مالز بند کر دیے گئے ہیں۔ لوگوں کو صرف گھروں میں رہنے کو کہا گیا ہے۔ ان لاک ڈاؤن اقدامات سے 412 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

Recommended