سیئٹل ، 02 فروری (انڈیا نیرٹیو)
امریکہ کے شہر سیئٹل کے ایک اسپتال میں ویکسین سے بھرے فریزر کی اچانک خرابی کے بعد آدھی رات کو مقامی لوگوں کو ویکسینلگانے کا موقع فراہم کیا گیا۔
ویکسین کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے، لوگوں کو گزشتہ جمعرات کی رات گیارہ بجے ایک پیغام بھیجا گیا تھا۔ ایسے میں لوگجن کپڑوں میں تھے،انہیں کپڑوں میں ٹیکے لگانے کے لیے دوڑ پڑے۔
سیئٹل میں دو طبی مراکز کے باہر ویکسین لگانے کےلیے جلد ہی لمبی لمبی لائنیں تھیں۔ کچھ پاجامے میں ، کچھ نائٹ ڈریس میں ، کچھ نہانے والے کپڑے میں ہی قطارمیں کھڑے ہوگئے۔
خاص بات یہ ہے کہ اس عرصے کے دوران ٹیکہ ترجیحی گروپ سے باہر کے لوگوں کولگایا گیا ، جب کہ امریکہ میں ، پرائمری گروپ کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، موڈرنا کی ویکسین کی 1600 خوراکوں کے خراب ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ۔