Urdu News

یو این جی اے میں روس کے خلاف مذمتی قرارداد، ووٹنگ سے دور رہا بھارت

یو این جی اے میں روس کے خلاف مذمتی قرارداد

نئی دہلی، 13 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

 بدھ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرین کے چار علاقوں پر روس کے قبضے کے مخالفت میں ایک قرارداد منظور کی گئی جس کے حق میں 143 رکن ممالک نے ووٹ دیا۔ جبکہ پانچ ممالک نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔ بھارت سمیت 35 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور غیر حاضر رہے۔

قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس کے خلاف ایک اور مذمتی قرارداد پر ووٹنگ کے دوران ہندوستان غیر حاضر رہا تھا۔

اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ روچیرا کمبوج نے روس یوکرین تنازعہ کے تناظر میں یو این جی اے کو بتایا کہ اختلافات اور تنازعات کو حل کرنے کا واحد راستہ بات چیت ہے، چاہے یہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو۔ بھارت کشیدگی کو کم کرنے کی تمام کوششوں کی حمایت کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ سے باز رہنے کا ہمارا فیصلہ ہماری سوچی سمجھی قومی پوزیشن کے مطابق ہے۔

Recommended