Urdu News

ہندوستان نے ایس سی او کے گوا اجلاس کے لیے پاکستان کو بھی دعوت بھیجی

ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ

نئی دہلی،27 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

 بھارت نے 4 اور 5 مئی کو گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ اجلاس کے لیے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور چینی وزیر کن گینگ سمیت تمام اراکین کو باضابطہ طور پر دعوت نامے بھیجے ہیں۔

بھارت نے گزشتہ سال ستمبر میں نو رکنی میگا گروپ کی صدارت سنبھالی تھی۔ اس سال اہم وزارتی اجلاس اور سربراہی اجلاس منعقد ہونے والے ہیں۔ اس تنظیم کے رکن ممالک میں روس، چین، بھارت، پاکستان، ایران اور وسطی ایشیائی ریاستیں شامل ہیں۔

واضح ہوکہ ہندوستان اس سال شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت کر رہا ہے۔ اس پس منظر میں پاکستان اور چین کو مدعو کرنا ایک اہم سیاسی فیصلہ ہے جو کہ خطے کے لیے ضروری بھی ہے۔ پاکستان نے کہا اس دعوت کے جواب میں کہا ہے کہ ہم اس حوالے سے بات کر رہے ہیں۔ بہت جلد ہم ہندوستان کو اس تعلق سے آگاہ کریں گے۔

اس تعلق سے ہندوستان نے چین کو بھی مدعو کیا ہے۔ چین کی طرف سے ابھی جواب ملنا باقی ہے۔ چین کی طرف سے وزرائے خارجہ کی شرکت سے خطے میں امن کے لیے راہیں ہموار ہوں گی۔

Recommended