Urdu News

ہندوستان اور مصر کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

راج ناتھ سنگھ نے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی

قاہرہ میں مصر اور بھارت کے وزرائے دفاع کے درمیان بات چیت

راج ناتھ سنگھ نے صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کی

بھارت اور مصر جلد ہی مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے۔ مصر کے دورے پر آئے ہوئے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور مصری وزیر دفاع جنرل محمد ذکی کے ساتھ بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے اس معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

 راج ناتھ سنگھ اتوار کو تین روزہ دورے پر مصر پہنچے۔ مصری دارالحکومت قاہرہ میں اپنے ہم منصب کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے بعد راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ دفاعی تعاون کے ایم او یو پر دستخط سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی رفتار اور ہم آہنگی آئے گی۔انہوں نے ملاقات کی کچھ تصاویر بھی ٹویٹ کی ہیں۔

 ملاقات میں فریقین نے دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ مشقوں اور تربیت کے لئے فوجیوں کے تبادلے کا معاہدہ بھی طے پایا۔

بھارت اور مصر کی دفاعی صنعتوں کے درمیان تعاون بڑھانے کی تجاویز پر بھی دونوں ممالک کے وزراء  کے درمیان اتفاق پایا گیا۔

 راج ناتھ سنگھ کو دو طرفہ مذاکرات کے آغاز سے قبل قاہرہ میں وزارت دفاع میں رسمی گارڈ آف آنر دیا گیا

Recommended