Urdu News

ہندوستان اور یوروپی یونین نے آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت کی

ہندوستان اور یوروپی یونین نے آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت کی

ہندوستان اور یوروپی یونین نے آزاد تجارتی معاہدے  پر بات چیت کی

وزیراعظم نریندرمودی نے یوروپی کونسل کے صدرچارلس مشیل کی دعوت پر بھارت-یوروپی یونین کے لیڈروں کی میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران لیڈروں نے بھارت-ای یو کی کلیدی ساجھیداری کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش ظاہر کی جو کہ جمہوریت کے لیے مشترکہ عزم، بنیادی آزادی، قانون کی بالادستی اور کثیرجہتی کے اصولوں پر مبنی ہے۔ انہوں نے خارجہ پالیسی اور سلامتی، کووڈ19، آب وہوا اور ماحولیات، تجارت، کنکٹیویٹی اور ٹکنالوجی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

لیڈروں نے کووڈ19 وبا سے نمٹنے، اقتصادی بحالی، آب وہوا میں تبدیلی سے نمٹنے اور کثیر جہتی اداروں میں اصلاحات میں قریبی تعاون قائم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

بھارت نے کووڈ کی دوسری لہر سے نمٹنے میں یوروپی یونین اور اس کے ارکان کے ذریعے فوری طور پر فراہم کی گئی امداد کی ستائش کی۔

بھارت اور یوروپی یونین دونوں نے متوازن اور جامع آزاد تجارت اور سرمایے کاری کے معاہدوں کےلیے مذاکرات پھر شروع کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ تجارت وسرمایہ کاری کے معاہدوں پر مذاکرات دونوں معاہدوں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کے ارادے سے متوازی طور پر منعقد کئے جائیں گے۔ یہ ایک اہم نتیجہ ہے جس سے دونوں فریقوں کو اقتصادی شراکت داری کی مکمل صلاحیت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

وزارت خارجہ میں مغربی امور کے سیکریٹری نے میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے مطلع کیا ہے کہ رہنماﺅں کی اِس میٹنگ میں سن 2000 میں پہلی بھارت یوروپی یونین سربراہ میٹنگ کے بعد سے ایک اہم موقع فراہم کیاہے اور ہر ایک کے بہتر مستقبل کی خاطر بھارت یوروپی یونین تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اِن رہنماﺅں نے بھارت یوروپی یونین خاکہ 2025 میں مقرر کردہ کارروائیوں اور کل کئے گئے نئے فیصلوں کے نفاذ کو آگے بڑھانے سے اتفاق کیا۔ رہنماﺅں نے اِس بات سے بھی اتفاق کیا کہ کووڈ انیس وبا کو عالمی تعاون کے ذریعے شکست دی جاسکتی ہے۔

Recommended