Urdu News

ہندوستان اور نیپال نے زرعی تعاون کے لیے جلد ہی نئے مفاہمت نامے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا

این آئی اے ایم میں 60 نشستوں میں اضافہ اور ہاسٹل میں لازمی قیام کوختم کرنے کا اعلان کیا

 

ہندوستان کے دورے پرآئے ہوئے نیپال کے وزیر برائے زراعت اور مویشیوں کی ترقی جناب مہندرارائے یادو نے آج  زراعت اورکسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندرسنگھ تومر کے ساتھ ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران جناب  تومر نے  ہندوستان کی طرف سے نیپال کےلئے ہر طرح کا تعاون کئے  جانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے علاوہ   دونوں ممالک نے زراعت کے شعبے میں تعاون کے لئے ایک نئے مفاہمت نامے (ایم او یو) کو تیز رفتاری کے ساتھ حتمی شکل دینے پر  اتفاق ظاہر کیا  تاکہ بہت سے دوطرفہ زرعی معاملات پر تیز رفتار پیش رفت کی جاسکے۔

 

 

دوطرفہ میٹنگ میں نیپالی وفد کا استقبال کرتے ہوئے جناب تومر نے  کہا کہ ہندوستان اورنیپال کے درمیان بہت نزدیکی اور دوستانہ رشتے قائم ہیں ، جن کااظہار دونوں ملکوں کے درمیان عہد قدیم سے تاریخی اور ثقافتی رشتوں ، کھلی سرحدوں اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات سے ہوتا ہے ۔ جناب تومر نے نیپال کے ساتھ تمام شعبوں میں ، جس میں زراعت کا شعبہ بھی شامل ہے، تعاون کو مضبوط کرنے کے حوالے سے گفتگو کی  اور بتایا کہ  ہندوستان میں زراعت اور اس سے وابستہ دیگر شعبہ جات میں  تحقیق اور ترقی کے میدان میں  بہت بڑی پیش رفت کی ہے ۔ جناب  تومر نے  کہا کہ نیپال ضرورت پڑنے پر  ہندوستان کے زراعتی نظام سے کافی کچھ سیکھ سکتا ہے ۔

نیپال کے وزیر نے جناب تومر کاشکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان پروقار اور دوستانہ رشتوں کی برقراری پر زور دیا۔ انہوں نے وزیر زراعت جناب تومر سے درخواست کی کہ ان کا ملک زرعی ٹکنالوجی، مرہ بھینسوں کی افزائش نسل، سرحدی مقامات پر قرنطینہ کے مسائل کے حل کرنے اور جانوروں کو لگائے  جانے  والے  ٹیکوں کی فراہمی  میں تعاون کو وسعت دے۔ جناب تومر نے نیپالی وفد کو ان کی طرف سے بیان کئے گئے معاملات کے  جلد  سے جلد نپٹارے کے حوالے سے یقین دلایا ۔ ہندوستان کا دورہ کرنے کے لئےنیپالی وزیر اور دیگر مندوبین کاشکریہ ادا کرتے ہوئے  جناب تومر نے  زرعی ترقی کے لئے بین الاقوامی فنڈ (آئی ایف اے ڈی) کے عہدہ ٔ صدارت کے لئے  ہندوستان کی امیدواری کے لئے  نیپال کی حمایت کی درخواست کی۔

Recommended