Urdu News

بھارت اور پاکستان کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے: امریکہ

ہندو پاک

واشنگٹن، 24 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

امریکہ کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کو باہمی تنازعات کے حل کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اسی کے ساتھ ہی، امریکہ نے دونوں ہمسایہ ممالک کو ہمیشہ آگے بڑھنے اور مستحکم تعلقات استوار کرنے کی ترغیب دی ہے۔

ڈین تھامسن، قائم مقام اسسٹنٹ سکریٹری مملکت برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور، نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین باہمی طور پرمسائل حل ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ رواں سال کے اوائل میں دونوں کے مابین جو جنگ بندی عمل میں آئی تھی وہ جاری ہے اور امریکہ نے انہیں مستحکم تعلقات استوار کرنے کی راہیں تلاش کرنے اور اس سے متعلق کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔

دراصل، 5 اگست 2019 کو، آرٹیکل 370 کے تحت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے اور اسے دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کرنے کے بھارت کے فیصلے کے بعد 5 اگست 2019 کو ہندوستان اور پاکستان کے مابین تعلقات میں تلخی آ گئی تھی۔

افغانستان سے متعلق سوال پر، انہوں نے کہا کہ امریکہ کو توقع ہے کہ خطے کے تمام ممالک مستحکم اور محفوظ افغانستان میں مشترکہ دلچسپی رکھتے ہیں تاکہ وہ اس خطے میں آگے بڑھیں۔

ہم یقینی طور پر اپنے ہندوستانی شراکت داروں سے اس بارے میں بات کرنے کے منتظر ہوں گے کہ ہم اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے کس طرح مل کر کام کر سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ، ہم فریقین کو اکٹھا کرنے اور دیرینہ جنگ کو ختم کرنے کے طریقے تلاش کرنے کے لیے بات چیت کا طے شدہ مذاکرات جاری رکھیں گے۔

قابل ذکرہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اگلے ہفتے ہندوستان کا دورہ کرنے جارہے ہیں، اس دوران افغانستان بات چیت کا ایک اہم مسئلہ ہوگا۔

Recommended