روسی صدر ولادی میر پوتن اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان بات چیت کے بعد بھارت اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں 10 دو طرفہ معاہدے ہوں گے۔ یہ اطلاع روس کے صدر کے معاون یوری یوشاکوف نے دی ہے۔
یوری یوشاکوف نے بتایا کہ تقریباً 10 معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ ان میں کچھ بہت اہم معاہدے ہیں۔ ان پر کام کیا جا رہا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس دورے کے دوران مزید کئی معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔
یوشاکوف نے معاہدوں کے نام بتانے سے انکار کیا لیکن کہا کہ یہ دو طرفہ تعلقات کے لیے بہت سے شعبوں میں اہم ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ صدر پوتن 6 دسمبر کو سالانہ ہندوستان-روس سربراہی اجلاس کے لئے ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ سال 2019 میں برازیلیا میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس کے بعد دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہوگی۔