Urdu News

بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

سمرقند/نئی دہلی، 16 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 ہندوستان کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی باضابطہ چیئرمین شپ سونپی گئی ہے۔

سمرقند، ازبکستان میں منعقدہ ایس سی او سربراہی اجلاس کے اختتام پر، ہندوستان کو اس علاقائی تنظیم کی سربراہی سونپی گئی۔ چینی صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایس سی او کی صدارت سنبھالنے پر ہندوستان کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اگلے سال 2023 میں ایس سی او چوٹی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب ہندوستان اس تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ ہندوستان سال 2017 میں اس تنظیم کا مکمل رکن بناتھا۔

Recommended