نئی دہلی ، یکم فروری (انڈیا نیرٹیو)

ہندستان نے میانمار میں جاری حالیہ واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی اور جمہوری عمل کو برقرار رکھنا چاہیے۔وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان میانمار میں ہونے والی واقعہ پر فکرمند ہے اور وہ حالات کی نگرانی کر رہا ہے۔ بھارت نے میانمار میں ہمیشہ جمہوری تبدیلیوں کی حمایت کی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ قانون کی حکمرانی اور جمہوری عمل کو برقرار رکھنا چاہیے۔

دریں اثنا ، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ میانمار میں فوج کے ذریعہ متعددسویلین رہنماوں ، ریاستی مشیر آنگ سان سوچی اور سول سوسائٹی کے رہنماوں کی نظربندی خطرناک ہے۔

اقوام متحدہ نے آنگ سان سوچی کی نظربندی کی شدید مذمت کی ہے اور اسے میانمار میں جمہوری اصلاحات کو شدید دھچکا قرار دیا ہے۔فوج کے ذریعہ صدر ، ریاستی کونسلر اور علاقائی و ریاستی عہدیداروں کی رات گرفتاری کے بعد اقتدار خطرہ میں ہے ، میانمار کی فوج کا کہنا ہے کہ یہ بغاوت آئینی ہے۔

تقریبا ایک دہائی پہلے 50 سال تک میانمارمیں فوجی حکمرانی کا مشاہدہ کیا گیا، ایک بار پھر فوجی بغاوت کا مشاہدہ کیاجارہاہے۔فوج نے ملک کی رہنما آنگ سانگ سوچی اور صدر یو ون مائنٹ کو گرفتار کرکے ملک کا اقتدار سنبھال لیا ہے۔ ملک میں ایک سال کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔ سابق جنرل اور نائب صدر منٹ سوی کو ایگزیکٹو صدر بنا دیا گیا ہے اور انہیں فوجی سربراہ کا درجہ بھی دیا گیا ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…