Urdu News

ہندوستان نے کیا سری لنکا کے دیہاتوں میں کھانے کے پیکٹ تقسیم

ہندوستان نے کیا سری لنکا کے دیہاتوں میں کھانے کے پیکٹ تقسیم

کولمبو، 13؍اپریل

سری لنکا ایک گہرے معاشی بحران سے دوچار ہے، ہندوستانی سفارت خانے نے  کل سری لنکا کے شہر انورادھا پورہ کے ماداویوا اور کریمیتیاوا گاؤں میں ضرورت مند خاندانوں میں کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے ہیں۔ ٹویٹر پر، سری لنکا میں ہندوستانی سفارت خانے نے لکھا، "ہندوستان نے مقدس شہر انورادھا پورہ کے ماداویوا اور کریمیتیاوا گاؤں میں ضرورت مند خاندانوں میں کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے ہیں۔

سری لنکا میں نئے سال کی تقریبات سے پہلے، بھارت سے 11,000   میٹرک ٹنچاول منگل کو کولمبو پہنچا۔  سری لنکا میں نیا سال عام طور پر 13 اپریل یا 14 اپریل کو منایا جاتا ہے اور روایتی طور پر نیا چاند نظر آنے سے شروع ہوتا ہے۔  سفارت خانے نے کہا کہ بھارت کی طرف سے گزشتہ ہفتے میں سری لنکا کو کثیر جہتی تعاون کے تحت 16,000   میٹرک ٹن سے زیادہ چاول فراہم کیے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ سپلائی بھارت اور جزیرے کی قوم کے درمیان خصوصی  رشتنوںکی نشاندہی کرتی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سری لنکا میں معاشی بحران کے درمیان، ہندوستان نے ایندھن، سبزیاں، روزمرہ کے راشن کی اشیاء اور ادویات کی فراہمی کے ذریعے ملک کی مدد کے لیے آگے بڑھا ہے۔ ہندوستان پہلے ہی سری لنکا کو اب تک 270,000  میٹرک ٹنسے زیادہ ایندھن فراہم کر چکا ہے اور اس سے قبل اس جزیرے کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا دینے میں مدد کے لیے مزید 1 بلین امریکی ڈالر کے قرض کا اعلان کر چکا ہے۔

Recommended