Urdu News

ہندوستان مشرقی وسطی میں’بڑے کھلاڑی‘ کے طور پر ابھر رہا ہے: امریکی میگزین کی رپورٹ

ہندوستان مشرقی وسطی میں’بڑے کھلاڑی‘ کے طور پر ابھر رہا ہے

عالمی امور پر مرکوز امریکی میگزین کے ایک مضمون میں مشرق وسطیٰ میں ہندوستان کے ایک ‘بڑے کھلاڑی’کے طور پر ابھرنے کو خطے میں برسوں میں سبسے زیادہ قابل توجہ اور دلچسپ جغرافیائی سیاسی پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔

اس تحریر میں اسرائیل، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خطے کے بڑے ممالک کے ساتھ نئی دہلی کے گہرے اور بڑھتے ہوئے تعلقات کو اجاگر کیا گیاہے، تاکہ اس بات کو واضح کیاجا سکے کہ ہندوستان کے مقام کا ارتقاء ، بدلتے ہوئے بین الاقوامی نظام اور خواہش کی عکاسی کرتا ہے – اورشاید بے تابی کابھی –  جوان اقوام کو نئی کثیر قطبیت سے فائدہ اٹھانے میں مضمرنظر آتا ہے۔

مضمون کے مصنف اسٹیون اے کک نے دلیل دی ہے کہ امریکہ اس ترقی کے بارے میں بہت کم کردار ادا  کر سکتا ہے اور یہاں تک کہ اس کے بجائے وہ ایک طریقے سے اس سے فائدہ بھی اٹھا سکتا ہے۔’’اگر امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے شراکت دار،امریکہ کے متبادل کی تلاش کر رہے ہیں، تو یہ بہتر ہوگا  کہ وہ ہندوستان کو اپنیانتخاب میں شامل کریں‘‘۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’’امریکہ اب خطے میں غیر متنازعہ بڑی طاقت بن کر نہیں رہ سکتا، لیکن جب تک کہ ہندوستان، مشرق وسطیٰ میں اپنی موجودگی کووسعت دیتا ہے، اس وقت تک نہ تو روس اور نہ ہی چین یہ کردار ادا کر سکتے ہیں‘‘۔

مصنف نے تقریباً ایک دہائی قبل اپنے ہندوستان کے دورے کی یاددہانی کراتے ہوئے بتایا کہ انہیں اس وقت جس باتکو محسوس کرکے حیرت ہوئی تھی وہ یہ احساس تھا کہ ہندوستانی، مشرق وسطیٰ میں کوئی بڑا کردار ادا نہیں کرنا چاہتے تھے۔تاہم،انہوں نے کہا کہ ان کے سفر کے 10 سالوں کے بعد کے عرصے میں، حالات بدل گئے ہیں۔

کک نے تحریر کیا کہ’’اب جب کہ امریکی حکام اور تجزیہ کار، چین کے ہر سفارتی اقدام پر جنون میں مبتلا ہیں اور مشرق وسطیٰ میں چینی سرمایہ کاری کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، تو ایسے حالات میں واشنگٹن، برسوں میں خطے میں سب سے زیادہ اہم اوردلچسپ جغرافیائی سیاسی پیش رفت کو نظر انداز کر رہا ہے: اور وہ ہیہندوستان کا مشرق وسطی ایک بڑے کھلاڑی کے طور پر ابھرنا‘‘۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ جب خلیج کی بات آتی ہے تو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب جارحانہ انداز میں ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینیکی راہیں تلاش کر رہے ہیں۔

یہ ایک انتہائی اہم تبدیلی ہے کیونکہ دونوں ممالک، بالخصوص سعودی عرب نے، طویل عرصے تک پاکستان کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی توجہ کا محور اسلامی انتہا پسندی پر قابو پانے کے مشترکہ مفادات کی وجہ سے ہے، لیکن اکثریتی  زوراقتصادی ہے۔

مضمون میں، ہندوستان اور دونوں ممالک کے درمیان فروغ پاتیہوئے اقتصادی تعلقات کو نمایاں کرنے کے لیے روشنی ڈالی ہے۔

مضمون میں اسرائیل کے ساتھ ہندوستان کے مضبوط تعلقات کے بارے میں تحریر  کیا گیا ہے  کہ دونو ں ملکوں کے درمیان تعلقات، اس وقت شاید خطے میں نئی دہلی کے تعلقات میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ ہیں۔ان تعلقات نے،سنہ2017 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی سربراہ حکومت بننے کے بعد اور ایک سال بعد ہیان کے ہم منصب بنجامن نیتن یاہو کے ذریعہ ہندوستان کا دورہ کرنے کے بعد، مختلف شعبوں،خاص طور پر ہائی ٹیک اور دفاع میں تیزی سے فروغ حاصل کیا ہے۔

ماضی میں، ہندوستان کی کاروباری برادری نے اسرائیل میں سرمایہ کاری کرنے سے کنارہ کشی اختیار کی،جس کی وجہ ملک کی چھوٹی مارکیٹ اور متنازعہ سیاست (ہندوستان میں بہت سے لوگوں کے لیے) سمجھی جاتی تھی۔ کک کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ 2022 میں، اڈانی گروپ اور ایک اسرائیلی شراکت دار نے، حیفا بندرگاہ کے لیے 1.2ارب امریکی ڈالر کا ٹینڈر حاصل کیاتھا اور مزید برآں بھارت-اسرائیل آزاد تجارتی معاہدے کے لیے بھی بات چیت جاری ہے۔

مضمون میں مزید کہاگیا ہے کہ’’یقیناً، ہندوستان اور اسرائیل کے تعلقات پیچیدہ ہیں۔ ہندوستان فلسطینیوں کی حمایت میں ثابت قدم ہے؛ اس کی ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، جس سے ہندوستان نے کافی مقدار میں تیل خریدا ہے؛ اور ہندوستانی اشرافیہ کا رجحان اسرائیل کو ،ملک کیاپنے نوآبادیاتی تجربہ  کیتناظر میں اسرائیل کے تقطہ   نظر کے ذریعے دیکھنا ہے‘‘۔

مودی کے مصر کے حالیہ دو روزہ دورے کا حوالہ دیتے ہوئے، مضمون نگار نے کہا  ہےکہ تمام اقدامات سے، یہ مصری-ہندوستانی محبت کے سلسلے کی ایک جاری کڑی ہے، جو مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ہندوستان کی 74ویں یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی بننے کے تقریباً چھ ماہ بعد ہوا ہے۔ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے، السیسی کا یہ نئی دہلی کا تیسرا دورہ تھا۔

مضمون میں مزید کہا گیا کہ چینیوں کی طرح ہی، ہندوستانی بھی مصر کو ایک ایسا گیٹ وے سمجھتے ہیں جس کے ذریعے وہ اپنا سازوسامان افریقہ اور یورپ بھیجنا چاہتی ہیں۔

مصنف نے تحریر کیا ہے کہ یہ امریکی پالیسی سازوں اور تجزیہ کاروں کے لیے پرکشش ہے کہ وہ چین کے ساتھ بڑی طاقت کے مقابلے کے تناظر کے ذریعے، خطے میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار کا مشاہدہ کریں۔اس مضمون میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ لیے ایک اضافی متبادل قوت، مشرق وسطیٰ میں مددگار ثابت ہو گی، کیونکہ بائیڈن انتظامیہ خطے پر زور برقرار رکھنے سے بالا تر ، اسے چین پر قابو پانے کے مواقع کے طور پر مانتی ہے۔’’اور جون کے آخر میں مودی کا واشنگٹن کا دورہ بھی ایک محبت کا میلہ تھا، جس میں سرکاری عشائیہ اور کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی شامل تھا‘‘۔

کک کا استدلال ہے کہ امریکہ- بھارت تعلقات کی تمام مثبت لہروں کے لیے، ایسا لگتا ہے کہ،ہندوستان اسی طرح کا جامع شراکت داربننا چاہتا ہے، جس کاتصور امریکہ کرتا ہے۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ جب مشرق وسطیٰ کی بات آتی ہے، تو ہندوستان، ایران کے معاملہ پر امریکہ اور اسرائیل سے تیزی سے دور ہو جاتا ہے، لہذا واشنگٹن کوبھی اس ضمن میں اپنی توقعات کو کم کرنا چاہیے کہ مشرق وسطیٰ میں ہندوستان کے اقتصادی اور سیکورٹی تعلقات کی توسیع کا کیا مطلب ہو سکتاہے۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ ’’اس بات کا امکان نہیں ہے کہ ہندوستان، امریکہ کے ساتھ اتحادی بن کر کھڑاہو جائے گا، لیکن یہ بھی امکان نہیں ہے کہ، نئی دہلی واشنگٹن کو قطعی اہمیت ہو نہ دے، جیسا کہ بیجنگ اور ماسکو، دونوں نے کیا ہے‘‘۔مضمون میں مزید کہا گیا کہ یہ ایسا وقت ہے کہ نئی دہلی کی جانب سے خطے میں طاقت کے تخمینے کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔

Recommended