بنکاک میں چولالانگ کارن یونیورسٹی میں بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر
بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ بھارت ایک آزاد، جامع اور پرامن ہند۔ بحرالکاہل خطہ چاہتا ہے۔ جے شنکر، جو تھائی لینڈ کا دورہ کر رہے ہیں، انہوں نے بنکاک کی چولالانگ کارن یونیورسٹی میں 'ہند-بحرالکاہل پر بھارت کا نقطہ نظر' پر ایک لکچر میں کہا کہ بھارت کا نقطہ نظر اصولوں پر مبنی، پائیدار اور شفافیت پرمشتمل بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت، امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کی رکنیت کے ساتھ کواڈ، ہند-بحرالکاہل خطے کے عصری چیلنجوں اور مواقع پر نظر رکھنے والی سب سے زیادہ موثرآواز رکھنے والی تنظیم ہے۔ ہند-بحرالکاہل خطے کے بھارتی نظریہ میں سب سے اوپر تمام اقوام کی خودمختاری اور مساوات کے باہمی احترام کے ساتھ تنازعات کا پرامن حل ہے۔ اس کے علاوہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (آسیان) کو ہند-بحرالکاہل خطے کے مرکز میں رکھنا بھارت کی ترجیح ہے۔
جے شنکر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ کواڈ کی سرگرمیوں سے پورا ہند-بحرالکاہل علاقہ مستفید ہوگا۔ عالمی نظام کا استحکام، وسائل کی زیادہ منصفانہ اور جمہوری تقسیم پر منحصر ہے۔ جے شنکربھارت -تھائی لینڈ مشترکہ کمیشن کی نویں میٹنگ میں شرکت کے لئے منگل کو تھائی لینڈ پہنچے تھے۔