Urdu News

امریکہ کے لیے ہندوستان محفوظ ، پاکستان نہیں، امریکہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان نہ جانے کا دیا مشورہ

امریکہ کے لیے ہندوستان محفوظ ، پاکستان نہیں، امریکہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان نہ جانے کا دیا مشورہ

واشنگٹن، 17 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

امریکہ کے ہیلتھ ریگولیٹر نے اب کورونا وبا کے پیش نظر ہندوستان کے سفر کو محفوظ قرار دیا ہے۔وہیں، پاکستان کا سفر کرنے سے بچنے کے لئے مشورہ دیا ہے۔

یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) نے اپنے شہریوں کے لیے ہندوستان کا سفر کرنے کے لیے ' لیول ون ' نوٹس جاری کیا ہے۔ ' لیول ون ' وارننگ کو محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ اسی دوران، امریکہ نے پاکستان کو جاری ایڈوائزری میں، دہشت گرد حملوں اور اغوا کے خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے، امریکی شہریوں کو صوبہ بلوچستان اور صوبہ خیبر پختونخواہ کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

سی ڈی سی نے کہا کہ اگر کسی نے ویکسین کی پوری خوراک لی ہے تو ان کے ہندوستان کے سفر کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونے یا شدید بیمار ہونے کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔ سی ڈی ایس کے ذریعہ جاری کردہ ہیلتھ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے سفر سے پہلے مکمل ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے۔ ہندوستان میں ضروری نکات پر عمل کریں، ماسک پہنیں اور دوسرے لوگوں سے چھ فٹ کا فاصلہ برقرار رکھیں۔

اس سال کے شروع میں سی ڈی سی نے ہندوستان کے سفر پر ' لیول فور ' کا نوٹس جاری کیا تھااور اپنے شہریوں سے کہا تھاکہ وہ ہندوستان کا سفر نہ کریں۔ اس وقت ہندوستان میں کورونا کی وبا اپنے عروج پر تھی اور ہر روز بڑی تعداد میں نئے کیسز سامنے آرہے تھے اور لوگ جان کی بازی ہار رہے تھے۔ 

امریکی محکمہ خارجہ نے دہشت گردی، فرقہ وارانہ تشدد اور جرائم کی بنیاد پر پاکستان کے لیے ' لیول تھری ' اور بھارت کے لیےلیول دو کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

محکمہ خارجہ نے دہشت گردی اور اغوا کے واقعات کے پیش نظر امریکی شہریوں کو پاکستان کے دورے کے دوران بلوچستان اور خیبر پختونخواہ صوبوں کا دورہ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ دہشت گرد کسی بھی وقت ٹریفک مراکز، بازاروں، شاپنگ مالز، فوجی اڈوں، ہوائی اڈوں، سیاحتی مقامات، اسکولوں، اسپتالوں، عبادت گاہوں اور سرکاری عمارتوں وغیرہ پر حملہ کر سکتے ہیں۔ اسی طرح امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ہندوستان کے دورے کے دوران انتہائی احتیاط برتیں۔

Recommended