Urdu News

بھارت۔نیوزی لینڈ کو نوآبادیاتی نظام کے بعد کے نظام کو تشکیل دینا چاہیے:وزیر خارجہ

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم اور ہندوستان کے وزیرخارجہ

آکلینڈ،6؍ اکتوبر

ہندوستان اور نیوزی لینڈ جیسی قوموں کی ایک خاص ذمہ داری ہے کہ وہ نوآبادیاتی نظام کے بعد کے نظام کو تشکیل دیں جو عالمی خوشحالی اور استحکام فراہم کرے گا۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کو یہ بات  کہی جب انہوں نے نیوزی لینڈ کی اپنی ہم منصب کے ساتھ  ہند۔بحرالکاہل میں سلامتی کی صورتحال جیسے اہم مسائل  اور یوکرین کے تنازعہ کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا ۔

 جناب  ایس جے شنکر، جو وزیر خارجہ کے طور پر نیوزی لینڈ کے اپنے پہلے دورے پر آکلینڈ میں ہیں، نے اپنے نیوزی لینڈ کے ہم منصب نانیا مہوتا کے ساتھ “پرتپاک اور نتیجہ خیز” بات چیت کی۔

جناب جے شنکر نے ملاقات کے بعد ٹویٹ کیا، “آج سہ پہر نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ نانیا  ماہوتا کے ساتھ پرتپاک اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی۔

روایت اور ثقافت کا احترام کرنے والے دو معاشرے، ایک مزید عصری تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے انڈو پیسیفک اور یوکرین تنازعہ جیسے بین الاقوامی خدشات پر خیالات کے تبادلے کی تعریف کی۔

جناب جے شنکر نے کہا کہ  اقوام متحدہ اور دولت مشترکہ سمیت کثیرالجہتی فورمز میں ہمارے مل کر کام کرنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ میں اسے صرف ایک دورے کے طور پر نہیں دیکھ رہا ہوں، بلکہ حقیقت میں دو ممالک کی ایک کوشش ہے جو ایک دوسرے کی روایات اور ثقافت کا بہت احترام کرتے ہیں، اپنی متنوع نوعیت کے بارے میں بہت باشعور ہیں، ایک زیادہ عصری تعلقات کو قائم کرنے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔

Recommended