Urdu News

ہند۔ عمان نے قریبی اسٹریٹجک شراکت داری کے اپنے عزم کا اعادہ کیا

ہند۔ عمان نے قریبی اسٹریٹجک شراکت داری کے اپنے عزم کا اعادہ کیا

ہندوستان اور عمان نے آٹھویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد کیا جس میں انسداد دہشت گردی کے اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں  دہشت گردی کے پروپیگنڈے کے پھیلاؤ اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے غلط استعمال سے نمٹنے کے طریقے شامل  ہیں۔

یہ بات چیت سلطنت عمان کی قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) کے سکریٹری جنرل میجر جنرل ادریس عبدالرحمن الکندی کے ہندوستان کے دورے کے دوران ہوئی ہے۔” بات چیت کے دوران، دونوں فریقوں نے درمیان قریبی اسٹریٹجک شراکت داری کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ہندوستان اور عمان نے اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی اپنے دوطرفہ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے دونوں ممالک کی قیادت کی طرف سے دی گئی اعلی ترجیح کو اجاگر کیا۔ میجر جنرل ادریس عبدالرحمن الکندی آٹھویں ہند-اومان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے لئے 16-19 جنوری تک ہندوستان میں ہیں۔ عمان کے  این ایس سی کے سیکرٹری جنرل کے طور پر ان کی تقرری کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔

ذرائع نے کہا، “دونوں فریقوں نے دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور اس لعنت سے لڑنے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔”دونوں فریقوں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ دہشت گردی کے پروپیگنڈے کی توسیع، نئی اورابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کا غلط استعمال، اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ اور بھرتی کے لیے سائبر اسپیس کا غلط استعمال، فنڈ ریزنگ اور ڈس انفارمیشن خطے کے لیے سنگین سلامتی کے مضمرات ہیں اور اس لیے ایک اجتماعی اور مربوط ردعمل ضروری ہے۔

Recommended