Urdu News

’ٹو پلس ٹو‘ مذاکرات سے پہلے علاقائی مدعوں اور انڈوپیسفک کے علاقہ میں بھارت۔ امریکہ کے درمیان گفتگو

’ٹو پلس ٹو‘ مذاکرات سے پہلے علاقائی مدعوں اور انڈوپیسفک کے علاقہ میں بھارت۔ امریکہ کے درمیان گفتگو

بھارت اور امریکہ نے اپنی بڑھتی شراکت داری اور آزاد اور کھلے ہوئے پیسفک علاقہ کو بنائے رکھنے کے لئے ہم خیال نظریہ رکھنے والے شراکت داروں کے ساتھ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔پینٹاگن (امریکی وزارت دفاع ہیڈ کوارٹر) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے اس سال کے آخر میں ہونے والے ’ٹو پلس ٹو‘ مذاکرات کی بنیاد تیار کرنے کے لیے ملاقات کی۔

اس اجلاس میں مشترکہ طور پرصدارت سیکریٹری دفاع اجے کمار اور انڈر سیکریٹری دفاع برائے امریکی پالیسی کولن کہل نے کی۔پینٹاگن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ امریکہ- بھارت دفاعی پالیسی گروپ کی 16 ویں اجلاس اس سال کے آخر تک ہونے والی اہم ٹو پلس ٹو وزارتی سطح کی بنیاد تیار کیا ہے۔

محکمہ دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل انٹن ٹی سیملوتھ نے کہا کہ مذاکرات دو طرفہ ترجیحات کے انتظام کو آگے بڑھا یا ہے۔ اس میں اطلاعات کا تبادلہ، اعلی سمندری تعاون اور آلات کا دفاعی تجارت شامل ہے۔ یہ امریکہ اور بھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات کی علامت ہے۔

امریکی اور بھارتی حکام نے مشترکہ دلچسپی کے علاقائی مسائل بشمول جنوبی ایشیا اور بحر ہند کے خطے پر خیالات کا تبادلہ کیا۔انہوں نے آزاد اور کھلے انڈو پیسفک خطے کو برقرار رکھنے کے لیے ہم خیال نظریہ رکھنے والوں کے ساتھ تعاون بڑھانے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ رہنماؤں نے امریکی اور بھارتی فوجوں کے درمیان مشترکہ اور باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کو مزید تقویت بخشی۔

Recommended