Urdu News

ہندوستان نے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں استعمال ڈرون کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا

@AIR PIC

ہندوستان نے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں استعمال  ڈرون کا  معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا

ہندوستان نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے ڈرون استعمال کئے جانے کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے۔ بھارت نے کہا کہ کم خرچ متبادلہ اور آسانی سے دستیاب ہونے کی وجہ سے دہشت گرد گروپوں کی جانب سے ناپاک مقاصد کے لیے ان فضائی اور نیم فضائی پلیٹ فارموں کا استعمال دنیا بھر کی سیکورٹی ایجنسیوں کے لیے امکانی خطرہ بن گیا ہے۔

 یہ بات وزارت داخلہ میں اسپیشل سکریٹریV.S.K. Kaumudi نے رکن ممالک کی انسداد دہشت گردی ایجنسیوں کے سربراہوں کی دوسری اعلیٰ سطحی اقوام متحدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہم نوعیت کے اور کمرشیل اثاثوں کے خلاف دہشت گردانہ مقاصد کے لیے ہتھیاروں سے لیس ڈرون کے استعمال کے امکان پر ممبرملکوں کی جانب سے بھر پور توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔

جنابKaumudi نے کہا کہ دہشت گردانہ پروپیگنڈے کے لیے انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا جیسی اطلاعاتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کا بیجا استعمال اور دہشت گردی کی مالی اعانت کے لیے ادائیگی کے نئے طریقوں کا بیجا استعمال آج دہشت گردی کے انتہائی سنگین خطرے بن گئے ہیں۔ اسپیشل سکریٹری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بین الاقوامی برادری انہیں جوابدہ قرار دے جو دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بین الاقوامی برادری پاکستان سے کہے کہ وہ اپنے کنٹرول والے علاقے سے سرگرم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف موثر، قابل تصدیق اور ناقابل تغیر کارروائی کرے

Recommended