Urdu News

ہندوستان نے جموں و کشمیر کے تعلق سے پاک۔چین بیان کوکیامسترد،کہی یہ بڑی باتیں

چین اور پاکستان کا قومی پرچم

نئی دہلی، 4؍ نومبر

بھارت نے آج پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ بیجنگ کے دوران چین اور پاکستان کے مشترکہ بیان میں جموں و کشمیر کے ہندوستانی مرکز کے زیر انتظام علاقے  سے متعلق   کسی بھی  طرح کے بیان کو مسترد کردیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا، “ہم نے نوٹ کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم کے دورہ چین کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں ہندوستانی مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے متعدد غیر ضروری حوالہ جات موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ جموںو کشمیر   ہمیشہ ہندوستان کا اٹوٹ اور ناقابل تنسیخ حصہ رہے گا۔

چین کے دو روزہ دورے کے دوران، پاکستان کے وزیر اعظم نے چینی وزیر اعظم ژی جن پنگ سے ملاقات کی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری  پر تعاون کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کی۔

سی پیک کے بارے میں، باغچی نے کہا، “ہم نے چین اور پاکستان کو اپنے احتجاج اور تحفظات سے مسلسل آگاہ کیا ہے۔ سی پیک میں ہندوستان کے خود مختار علاقے کے منصوبے شامل ہیں جو زبردستی اور غیر قانونی بیرونی قبضے میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، “ہم علاقے میں جمود کو تبدیل کرنے کے لیے ایسے منصوبوں کو استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں، اس طرح کی سرگرمیوں میں تیسرے فریق کو شامل کرنے کی کوئی بھی کوشش فطری طور پر غیر قانونی، ناجائز اور ناقابل قبول ہے اور ہمارے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا جائے گا۔

دونوں رہنماؤں نے معیشت میں وسیع البنیاد تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں بالخصوص سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گھا۔

Recommended