Urdu News

ہند۔روس کے قومی سلامتی کے مشیروں نے سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا

ہند۔روس کے قومی سلامتی کے مشیران تبادلۂ خیال کرتے ہوئے

ماسکو، 18؍اگست

ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے  یہاں ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب نکولائی پیٹروشیف سے ملاقات کی اور دو طرفہ اور بین الاقوامی مسائل کے وسیع سلسلے پر تبادلہ خیال کیا۔ روسی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بات چیت میں سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کے ساتھ ساتھ خطے کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔ہندوستان میں روسی سفارت خانے نے ٹویٹ کیاکہ17 اگست کو ماسکو میں، روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے سکریٹری نکولائی پیٹروشیف نے ہندوستان کے وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کے ساتھ بات چیت کی۔ سفارت خانے نے کہا کہ "سیکورٹی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے وسیع مسائل کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی ایجنڈے کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روس نے کہا کہ دونوں فریقین نے دونوں ممالک کی سلامتی کونسلوں کے درمیان بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔  سفارت خانے نے کہا، "فریقین نے دونوں ممالک کی سلامتی کونسلوں کے درمیان بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا، جس میں روسی۔ہندوستان خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی پر زور دیا گیا۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب یوکرین تنازعہ کے درمیان ہندوستان کی توانائی کی سلامتی سمیت متعدد مسائل پر ہندوستان روس کے ساتھ مشغولیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں حال ہی میں کہا گیا ہے کہ روس جون میں سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ کر ہندوستان کو خام تیل فراہم کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔  نئی دہلی نے برقرار رکھا ہے کہ ماسکو سے اس کی تیل کی درآمد اس کی توانائی کی حفاظت کی ضروریات کے مطابق ہوگی۔ منگل کو، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے روس سے ہندوستان کے خام تیل کی درآمد کا دفاع کیا اور اسے ملک کے لیے "بہترین سودا" قرار دیا۔

Recommended