Urdu News

بھارت نے مفرور چوکسی کے بارے میں دستاویزات ارسال کی

پنجاب نیشنل بینک میں گھوٹالے کے ملزم ہیرا کاروباری میہول چوکسی

براو ن نے دی جیٹ طیارے کے پہنچنے کی معلومات

نئی دہلی 30 مئی (انڈیا نیرٹیو)

حکومت ہند نے پنجاب نیشنل بینک میں گھوٹالے کے ملزم ہیرا کاروباری میہول چوکسی کے بارے میں بہت سارے دستاویزات ڈیمینیکاارسال کردی ہیں۔ امید ہے کہ ان دستاویزات سے اسے ہندوستان واپس لانے میں آسانی ہوگی۔ اینٹیگوا کے وزیر اعظم گیسٹن براؤن نے ایک مقامی ریڈیو اسٹیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہندوستانی حکومت نے عدالتی دستاویزات کے ساتھ ڈومینیکا کے لئے ایک جیٹ طیارہ بھیجا ہے۔ دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے کہ میہل چوکسی مفرور ہے اور یہ دستاویزات بدھ کے روز ڈومینیکا عدالت میں دکھائے جائیں گے۔

انٹیگوا اور باربوڈا کے وزیر اعظم کے بیانات کی تصدیق بھارتی حکام نے نہیں کی۔ چوکسی ، جو بدھ کے روز ڈومینیکا سے پکڑا گیا تھا ، اس پر الزام ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر وہاں داخل ہوا تھا۔

قطر ایئر ویز کے ایک پرائیویٹ طیارے کے ڈومینیکا میں ڈگلس۔ چارلس ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد چوکسی کی حوالگی کو لے کر اٹکلیں تیز ہوگئیں۔ اینٹی گوا ار باربوڈا سے پر اسرار طریقے سے لا پتہ ہوئے چوکسی کو پڑوس کے ڈیمینیکا میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

 پی این بی کے 13,000 ,ہزار 500 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں سی بی آئی اور ای ڈی کے ذریعہ مطلوب چوکسی اتوار کے روز اینٹیگوا اور باربوڈا سے فرار ہوگیا تھا۔ بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کے بعد اسے بدھ کے روز ڈومینیکا میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ تاہم ، ان کے وکیل وجئے اگروال کا موقف ہے کہ چوکسی کو زبردستی جہاز میں اینٹیگوا سے سوار کیا گیا تھا اور ڈومینیکا لے جایا گیا تھا۔ لیکن انٹیگوا کے کمشنر پولیس اٹلی روڈنی نے چوکسی کے وکیل کے ان دعوو


¿ں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں چوکسی کے زبردستی لے جانے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔

 

پی این بی فراڈ کیس کے ملزم میہل چوکسی 4 جنوری 2018 کو نیرو مودی کے ہمراہ ہندوستان فرار ہوگئے تھے۔ انہوں نے جنوری 2018 میں بھارت فرار ہونے سے پہلے ، 2017 میں کیریبین جزیرے کے شہر انٹیگوا باربوڈا کی شہریت حاصل کرلی تھی۔

Recommended