Urdu News

بھارت نے افغانستان کو بھیجا 40 ہزار میٹرک ٹن گیہوں، گرودواروں پر حملوں پر کیا تشویش کا اظہار

ہندوستان نے افغانستان کی مدد کی

اقوام متحدہ، 30 اگست (انڈیا نیرٹیو)

بھارت نے علاقائی تعاون پر بات چیت کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ اس نے 40 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ گیہوں افغانستان بھیجی ہے۔

سلامتی کونسل میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ روچیرا کمبوج نے افغانستان کے لیے ملک کی امداد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے کابل کے پڑوسی اور پرانے شراکت دار کے طور پر اپنی پوزیشن کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے وہاں گرودواروں پر حملوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

روچیرا نے کہا کہ ہم نے سلامتی کونسل میں بارہا کہا ہے کہ ہندوستان امن اور استحکام کی واپسی کو یقینی بنانے کے حق میں ہے۔ افغان عوام کے ساتھ ہمارے مضبوط تاریخی اور تہذیبی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان کے لیے کی گئی اپیل کے جواب میں اقدامات کیے ہیں۔

سلامتی کونسل میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ روچیرا کمبوج نے کہا – 18 جون کو کابل میں سکھ گردوارے پر حملہ ہوا تھا۔ اس کے بعد 27 جولائی کو اسی گرودوارہ کے قریب ایک اور بم دھماکہ ہوا۔ اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات پر حملوں کا یہ سلسلہ انتہائی خطرناک ہے۔

Recommended