Urdu News

متحدہ عرب امارات کو ہندوستانی برآمدات میں14فیصدی کا اضافہ

متحدہ عرب امارات کو ہندوستانی برآمدات میں14فیصدی کا اضافہ

ہند۔ متحدہ عرب امارات   کے  بیچ جامع اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ جو 1 مئی 2022 کو نافذ ہوا، پہلے سے ہی انڈیا ۔ یو اے ای تجارت پر ایک اہم مثبت اثر ڈال رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کو ہندوستانی برآمدات، پیٹرولیم مصنوعات کو چھوڑ کر جون-اگست 2021 کے دوران 5.17 بلین امریکی ڈالر سے جون-اگست 2022 کے دوران 5.92 بلین امریکی ڈالر تک بڑھ گئیں، جو کہ 14 فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

پٹرولیم سے متعلقہ درآمدات کو چھوڑ کر، اسی تین ماہ کی مدت کے دوران متحدہ عرب امارات سے ہندوستانی درآمدات 5.56 بلین امریکی ڈالر (جون-اگست 2021 )سے بڑھ کر 5.61 بلین امریکی ڈالر (جون-اگست 2022 )یا فیصد کے لحاظ سے 1 فیصد بڑھ گئیں۔

آنے والے مہینوں میں برآمد کنندگان کی طرف سے  جامع اقتصادی شراکت داری  معاہدہ کے بڑھتے ہوئے استعمال اور متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی مشن کے ساتھ مل کر، متحدہ عرب امارات  میں تجارتی فروغ کے واقعات کی ایک سیریز کے انعقاد کے ذریعے محکمہ تجارت کی سرشار کوششوں سے ہندوستانی برآمدات میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

 رواں مالی سال کے دورا ن  دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تجزیہ جون۔اگست 2022 کی مدت سے کیا گیا،  تجزیہ کے مقصد کے لیے مئی کے مہینے کو شامل نہیں کیا گیا ہے کیونکہ اسے ایک عبوری مدت کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔

تیل کی تجارت کو اس لیے نہیں سمجھا گیا ہے کیونکہ تیل/پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں اضافہ زیادہ تر عالمی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہے۔  مزید یہ کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات سے تیل کی درآمدات کا بڑا حصہ خام پیٹرولیم کا ہے جس کی مانگ غیر مستحکم ہے اور جس پر کسٹم ڈیوٹی بہت کم ہے۔

Recommended