Urdu News

ہندوستان، امریکہ عالمی امن کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم: پی ایم مودی

امریکی صدر بائیڈن اور وزیر اعظم نریندر مودی وائٹ ہاؤس میں

وزیر اعظم نریندر مودی، جو امریکہ کے 3 روزہ سرکاری دورے پر ہیں، کا آج وائٹ ہاؤس میں شاندار استقبال کیا گیا، جہاں وہ امریکی صدر  جہاں انہوں  نے صدر  بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ بات چیت  کی۔

وزیر اعظم مودی کا وائٹ ہاؤس کے جنوبی لان میں 19 توپوں کی سلامی اور قومی ترانے بجا کر خیرمقدم کیا گیا۔وزیر اعظم  مودی کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا، “ہم نے ایک ساتھ کافی وقت گزارا ہے، جب سے میں نائب صدر تھا… دنیا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے، یہ ضروری ہے کہ ہندوستان-امریکہ مل کر کام کریں”۔صدر بائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا: “ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات جمہوری اقدار پر مبنی ہیں۔

دونوں ممالک کے آئین ‘ ہم عوام’ کے الفاظ سے شروع ہوتے ہیں۔ دونوں قومیں اپنے تنوع پر فخر محسوس کرتی ہیں۔ کووڈ کے بعد کے دور میں، عالمی نظام ایک نئی شکل اختیار کر رہا ہے۔ عالمی بھلائی، عالمی امن اور استحکام کے لیے، ہم مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

بائیڈن نے کہا  ہندوستان  اور امریکہ غربت کے خاتمے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، صحت کی دیکھ بھال کو بڑھانے اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے عمل میں ہیں… یہ سب کچھ امریکہ، ہندوستان اور دنیا کے لیے اہم ہے… آج ہم جو فیصلے کرتے ہیں اس کا اثر   مستقبل  پر پڑے گا۔

Recommended