Urdu News

ہندوستان کو اقوام متحدہ کی سماجی اور اقتصادی کونسل کے تین اداروں کے لیے منتخب کیا گیا

ہندوستان کو اقوام متحدہ کی سماجی اور اقتصادی کونسل کے تین اداروں کے لیے منتخب کیا گیا

ہندوستان کو اقوام متحدہ کی سماجی اور اقتصادی کونسل کے تین اداروں کے لیے منتخب کیا گیا

نئی دہلی، 21 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستان کواقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کے تین اداروں کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔جن اداروں کے لیے بھارت کومنتخب کیا گیا ہے ، ان میں سے ایک انسداد جرائم اور فوجداری انصاف کمیشن ہے۔اس کے لئے ہندوستان کی میعاد یکم جنوری 2022 سے شروع ہوگی۔ یہ مدت تین سال تک رہے گی۔

آسٹریا ، بحرین ، بیلاروس ، بلغاریہ ، کناڈا ، فرانس ، گھانا ، لیبیا ، پاکستان ، قطر ، تھائی لینڈ ، ٹوگو اور امریکہ کو بھی اقوام متحدہ کے ادارے کے ذریعہ منتخب کیاکیا گیا ہے ، جب کہ برازیل ، ڈومینیکن ریپبلک ، پیراگوئے ، چلی ، کیوبا کو خفیہ رائے شماری (سیکریٹ بیلٹ)کے ذریعہ منتخب کیا گیا۔

یکم جنوری 2022 سے شروع ہونے والی تین سالہ مدت کارکے لیے ہندوستان کو اقوام متحدہ اکائی کے ایگزیکیٹیوبورڈ کے لیے صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔

اس کے ساتھ ہی افغانستان ، آسٹریلیا ، بنگلہ دیش ، کیمرون ، کولمبیا ، ڈومینیکن ریپبلک ، مصر ، گیمبیا ، گویانا ، کینیا ، موناکو ، پولینڈ ، جنوبی افریقہ ، تھائی لینڈ ، ترکمنستان اور یوکرین کو بھی اقوام متحدہ میں شامل کیا گیا ہے۔

ان دواداروں کے علاوہ فرانس ، گھانا ، جمہوریہ کوریا ، روس اور سویڈن کے ساتھ یکم جنوری 2022 کو شروع ہونے والی تین سالہ مدت کار کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو بورڈ کے لئے بھی ہندوستان کومنتخب کیا گیا ہے۔

Recommended