بھارت اور چین کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فون پر بات چیت
نئی دہلی ، 27فروری (انڈیا نیرٹیو)
جمعہ کو وزیر خارجہ ایس جےشنکر اور ان کے چینی ہم منصب کے مابین ٹیلی فون پر تریباً 75 منٹ تک گفتگو ہوئی۔ گفتگو کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے ، وزارت خارجہ نے بتایا کہ اس دوران دونوں رہنماؤں نے لائن آف واقعی کنٹرول کی صورت حال اور مجموعی تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اس پر اتفاق کیا کہ سرحد پر جاری تعطل سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔
اس دوران ایس جے شنکر نے ماسکو میں اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا بھی ذکرکیا ۔ وزارت خارجہ کے مطابق،انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات شدید متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی تنازعے کو حل کرنے میں وقت لگے گا لیکن سرحد پر امن کا قیام بہت ضروری ہے۔
وزیر خارجہ نے نوٹ کیا کہ وانگ یی سے بات چیت کے بعد سے دونوں فریقوں نے سفارتی اور فوجی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے مستقل بات چیت برقرار رکھی ہے۔
اس سے دونوں فریقوں نے اس ماہ کے شروع میں پیانگونگ تسو جھیل کے علاقے میں تعینات افواج کو متنازعہ خطے سے واپس بھیجنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقین کو اب مشرقی لداخ میں سرحدی تنازعے سے متعلق امور کو جلد ہی حل کرنا چاہیے۔