Urdu News

بھارت اور جاپان کی شراکت داری لائے گی تبدیلی : ڈاکٹر ایس جے شنکر

ڈاکٹر ایس جے شنکر


بھارت اور جاپان کی شراکت داری لائے گی تبدیلی : ڈاکٹر ایس جے شنکر

گوہاٹی ، 15 فروری (انڈیا نیرٹیو)

آسام کے دارالحکومت گوہاٹی میں مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور جاپان کے سفیر سوتوشی سوزوکی کی موجودگی میں آسام میں خصوصی توجہ کے ساتھ شمال مشرقی ہندوستان میں ایکٹ ایسٹ پالیسی اور بھارت جاپان تعاون کے پیش نظر پیر کے روز ایک اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔

گوہاٹی کے خان پارہ میں واقع ہوٹل تاج ویوانتا میں اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ پورے ملک کے ساتھ ہی آسام کو بھی بہت سارے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ رابطہ یہاں سب سے بڑا چیلنج ہے۔

آسام جتنا زیادہ مربوط ہوگا تو اتنا زیادہ قوی ہوگا اور زیادہ شراکت نبھا پائے گا۔  اس سے زیادہ روزگار ملے گا۔ آسام ایک طویل عرصے سے ہندوستان اور مشرق کے ممالک کو جوڑتا رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت اور جاپان کی شراکت داری ہندوستان اور آسام کی ترقی کے لیے حقیقی تبدیلی لاسکتی ہے۔ آج کی گفتگو کا عنوان ایکٹ ایسٹ پالیسی اور انڈو جاپان تعاون تھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا گزشتہ دو دہائیوں میں بہت تیزی سے تبدیل ہوئی ہے۔ خاص طور پر ایشیا میں نئی پیداوار ، کھپت ، وسائل اور مارکیٹ ابھر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیرہ عرب سے بحیرہ جنوبی چین تک رابطے کی ضرورت ہے۔ یہ بھی کہا کہ جب مشرقی ہندستان خوش حال تھا تو ہندوستان ایک بہت بڑا ملک تھا۔ آسام نے ایک طویل عرصے سے مشرقی ممالک کو ہندستان سے جوڑنے کے لیے ایک پل کی حیثیت سے کام کر رہا تھالیکن رابطے میں خلل پیدا ہو گیا ۔ تاہم ، یہ 2014 کے بعد تبدیل ہوا ہے۔ شمال مشرق کے ذریعے ہندستان تیزی سے دنیا سے جڑا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آسام میں کبھی بھی اسمبلی انتخابات ہو سکتے ہیں ۔ ایسی صورت حال میں ، وزیر خارجہ کا گوہاٹی کا دورہ بہت اہم ہوجاتا ہے۔ ان کی آسام کی اہمیت کو اجاگر کرنا ریاست کے عوام کے اعتماد میں اضافہ کرنے والا ثابت ہو گا۔

 پریس کانفرنس کے دوران ، وزیر خارجہ ، جاپانی سفیر کے ساتھ ساتھ آسام کے وزیر اعلیٰ سربانند سونووال ، وزیر مملکت برائے خزانہ ، تعلیم ، صحت ودیگر ڈاکٹر ہیمنت وشو شرما ، وزیر مملکت برائے صنعت و تجارت چندر موہن پٹواری ، قومی نائب صدر بی جے پی ویجینت جئے پانڈا اور دیگر معززین شریک تھے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور جاپان کے سفیر نے کاماکھیہ مندر کا درشن کیا

مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور جاپانی سفیر ستوشی سوزوکی نے پیر کی صبح دارالحکومت میں نیلانچل پہاڑ پر واقع شکتی پیٹھہ ماں کاماکھیہ کا درشن کرکے آشیروادلیا۔ اس دوران ، ڈاکٹرہمنتا وشواشرما ، وزیر خزانہ ، صحت ، تعلیم وغیرہ بھی موجود تھے۔

آسام اسمبلی انتخابات کے تناظر میں ، ریاست کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما اور وزیر اعظم سے لے کر مرکزی وزرا تک آسام کا دورہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وزیر خارجہ اور جاپان کے سفیر اتوار کی شام دیر گئے گوہاٹی پہنچے۔ ائیرپورٹ پر آسام حکومت کے وزیر چندرموہن پٹواری نے دونوں نمایاں شخصیات کا استقبال کیا۔

پیر کی صبح ، ڈاکٹر ایس جے شنکر اور جاپانی سفیر نے پہلی بار ماں کاماکھیہ کادرشن کیا۔ درشن کرنے کے بعد ، دونوں نے گوہاٹی کے کھرگلی میں زیکا نامی کمپنی کے زیر تعمیر پینے کے پانی کے منصوبے کا بھی دورہ کیا۔ پروجیکٹ کا کام پچھلے تین سالوں میں مکمل نہیں ہوا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ہمنتا کے ساتھ گوہاٹی کے وزیر ترقیات سدھارتھ بھٹاچاریہ بھی موجود تھے۔ اس منصوبے کے کام کاجائزہ لینے کے بعد ، دونوں نمایاں شخصیات دارالحکومت کے پنجبری میں واقع سریمنت شنکر دیو کالکشیترا روانہ ہوگئے۔

 محکمہ صنعت و تجارت کے وزیر چندر موہن پٹواری ، وزیر اعلی سربانند سونووال کی موجودگی میں ، صنعتی بلاک کی ترقی کے تناظر میں آج متعدد امور زیر بحث آئیں گے۔

بحث کے بعد ، یہ یقینی ہوجائے گا کہ جاپان کے ساتھ کن صنعتی معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جاپانی سفیر آسام میں جاپان کی جانب سے سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں۔

Recommended