نئی دہلی، 25 اگست
قزاقستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے فوجی سفارت کاری کے تحت ہندوستان اور قزاقستان کے مابین پانچویں مشترکہ مشق ‘‘قازانڈ-21’’ 30 اگست سے 11 ستمبر تک قزاقستان میں ہوگا۔
یہ تربیتی مش قزاقستان کے ٹریننگ نوڈ عائشہ بی بی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
ہندوستانی فوجی دستے کی نمائندگی ایک کنٹینجینٹ کمانڈرکی قیادت میں 90جوانوں پرمشتمل بہارریجمنٹ کی ایک بٹالین کرے گی۔قزاقستان فوج کی نمائندگی ایک کمپنی گروپ کرے گا۔
اس مشق سے ہندوستان اور قزاقستان کی مسلح فورسیز کو ایک موقع ملے گا کہ وہ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ شورش پسندی مخالف /پہاڑی ، دیہی پس منظرمیں دہشت گردی مخالف آپریشن کے لیے تربیت حاصل کرسکے ۔ مشترکہ فوجی مشق کے امکانات میں پیشہ ورانہ تبادلے ، سب یونٹ کی سطح پر دہشت گردی مخالف ماحول میں آپریشن کی منصوبہ بندی اوراسے انجام دینا اور شورش پسندی مخالف /دہشت گردی مخالف کارروائیوں میں اسلحہ ، کامبیٹ شوٹنگ اور تجربوں سے متعلق مہارت کا تبادلہ شامل ہے ۔
یہ مشق 48گھنٹے کی طویل اختتامی مشق کے بعد ختم ہوگی ، جس میں چھپنے کے ایک نیم دیہی علاقے میں دہشت گردوں کو ختم کرنے کاایک منظرشامل ہوگا۔اس فوجی مشق سے باہمی اعتماد ، انٹر-آپریبلٹی کو استحکام حاصل ہوگا اور ہندوستان -قزاقستان کی مسلح فورسیز کے درمیان بہترین کارروائیوں کا تبادلہ ممکن ہوسکے گا۔