Urdu News

بھارتی آرمی چیف نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد سے ملاقات کی

بھارتی آرمی چیف نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد سے ملاقات کی

 ڈھاکہ، 19؍جولائی

بنگلہ دیش کے اپنے چار روزہ دورے کے ایک حصے کے طور  پر ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے منگل کو بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ ملاقات کی ۔  بنگلہ  دیش میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے ٹویٹ کیا کہ  جنرل منوج پانڈے، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی، سی او اے ایس ہندوستانی فوج نے بنگلہ دیش کے معزز وزیر اعظم سے ایک بشکریہ ملاقات کی۔ انہوں نے ڈیفنس سروس کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، میرپور کا دورہ کیا اور طلبا افسران کو ہندوستان کے سلامتی کے نقطہ نظر پر لیکچر دیا۔

آپ کو بتا دیں کہ بھارتی آرمی چیف جو بنگلہ دیش کے چار روزہ دورے پر ہیں، اس دورے میں تین رکنی وفد بھی ان کے ہمراہ ہے۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش متنوع شعبوں میں مضبوط اور کثیر جہتی باہمی تعاون سے لطف اندوز ہوتے ہیں  جس میں تجارت اور کنیکٹیویٹی، توانائی اور بجلی، آبی وسائل، سرحدی انتظام، دفاع اور سلامتی، ثقافت اور عوام سے عوام کے روابط جیسے شامل ہیں۔ ایک روز قبل، بھارتی آرمی چیف نے بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کے سلامتی کے مشیر میجر جنرل طارق احمد صدیق (ریٹائرڈ) سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی مصروفیات کو آگے بڑھانے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

Recommended