نئی دہلی۔ 09 اپریل ہندوستان اور کناڈا کی نیشنل پلانٹ پروٹیکشن آرگنائزیشنز کے درمیان ہندوستانی کیلے اور چھوٹی مکئی کے لیے منڈی تک رسائی پر بات چیت کے نتیجے میں ان اجناس کے لیے کناڈا کی مارکیٹ تک رسائی حاصل ہوئی۔ جناب منوج آہوجا، سکریٹری (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) اور کناڈا کے ہائی کمشنر عزت مآب کیمرون میکے کے درمیان 7 اپریل 2022 کو ہوئی میٹنگ میں کناڈا نے مطلع کیا کہ ہندوستان سے کناڈا کو تازہ چھوٹی مکئی کی برآمد اپریل 2022 سے ہدایت نامہ ڈی – 95 – 28: پلانٹ پروٹیکشن امپورٹ اینڈ ڈومیسٹک موومنٹ ریکوائرمنٹ فار کورن ایند آٹومیٹڈ امپورٹ ریفرنس سسٹم (اے آئی آر ایس) کی تجدید کے بعد شروع ہوسکتی ہے۔ مزید برآں، ہندوستان کے ذریعہ تازہ کیلے کے لیے فراہم کردہ تکنیکی معلومات کی بنیاد پر، کناڈا نے فوری طور پر کیلے کو کناڈا میں داخلے کے لیے منظوری دے دی ہے۔
کناڈا کی حکومت کے اس فیصلے سے ان فصلوں کی کاشت کرنے والے ہندوستانی کسانوں کو بہت فائدہ پہنچے گا اور ہندوستان کی برآمدی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔