Urdu News

شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں حصہ لینے تاشقند پہنچے بھارت کے وزیردفاع راجناتھ

بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے

 بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند پہنچ گئے ہیں۔ ائیرپورٹ پر ازبکستان کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل باخودین قربانوف نے ان کا استقبال کیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کا سربراہی اجلاس آئندہ ماہ 15 اور 16 ستمبر کو ثمرقند میں منعقد ہوگا۔ اس سمٹ میں بھارت، روس، چین، پاکستان، قازقستان، ازبکستان، تاجکستان اور کرغزستان کے سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔ اس سے قبل تاشقند میں ان ممالک کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہو رہا ہے۔

بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اجلاس میں شرکت کے لیے منگل کو تاشقند پہنچے۔ وہاں انہوں نے ازبکستان کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل بخودیر قربانوف کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کی۔ وزرائے دفاع کے اجلاس میں یوکرین اور افغانستان کی صورتحال سمیت علاقائی سلامتی کے چیلنجز پر غور متوقع ہے۔

 شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات بھی متوقع ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے اعظم دو دن ایک چھت تلے گزاریں گے۔

Recommended