وزارت خارجہ نے یوکرین کی صورت حال کے پیش نظر ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے جس کا مقصد معلومات اور مدد فراہم کرنا ہے۔وزارت نے اس کے لیے ایک ٹول فری نمبر، تین لینڈ لائن نمبر، ایک فیکس نمبر اور ایک ای میل آئی ڈی جاری کی ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ یوکرین میں ہندوستانی سفارت خانے میں 24 گھنٹے کی ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔
کنٹرول روم کے رابطہ نمبر ہیں – 800118797 (ٹول فری)۔ فون نمبر – 91 11 23012113، 91 11 23014104، 91 11 23017905۔ فیکس نمبر – 91 11 23088124۔ ای میل ایڈریس-situationroom@mea.gov.in۔ یوکرین کے سفارت خانے سے متعلق رابطے کی تفصیلات درج ذیل ہیں – دن میں 24 گھنٹے ہیلپ لائن: 380 997300428، 380 99730483۔ ای میل- cons1.kyiv@mea.gov.in۔ ویب سائٹ – www.eoiukraine.gov.in۔
قابل ذکر ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین کی سرحد پر بڑی تعداد میں فوجی تعیناتی کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تصادم کا خطرہ ہے۔ کسی بھی انسانی بحران کی صورت میں ہندوستان اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے فکر مند ہے۔ وہاں موجود ہندوستانی سفارت خانے نے پہلے ہی اپنے شہریوں کو مختصر وقت کے لیے ملک چھوڑنے کو کہا ہے۔