نئی دہلی،31؍ اگست : یورپ اور افریقہ کے جاری خیر سگالی کے دورے کے ایک حصے کے طور پر آئی این ایس تبر نے 29 اگست 2021 کو الجیریا کی بحریہ کے جہاز ‘عزدجیر’ کے ساتھ بحری اشتراکی مشق میں حصہ لیا۔
اس تاریخی مشق میں ، جو الجیریا کے ساحل سے دور منعقد ہوئی، الجیریا کے صف اول کے بحری جنگی جہاز ’عزد جیر‘ نے حصہ لیا۔
اس جنگی مشق کے حصے کے طور پر بھارتی بحریہ اور الجیریا کے بحری جنگی جہازوں کے درمیان مربوط جنگی حکمت عملیوں ، مواصلاتی طریقہ کار سمیت مختلف جنگی سرگرمیوں کا مظاہرہ کیا گیا ۔ اس جنگی مشق کی بدولت دونوں ملکوں کی بحریہ نے ایک دوسرے کے بہترین طریقہ کار کا مشاہدہ کیا اور اس سے مستقبل میں اور زیادہ تعاون اور تال میل کے امکانات کا اضافہ ہوا ۔