Urdu News

ہندوستانی بحریہ کے جہاز شیوالک اور کامورتا کا جنوبی کوریا کا دورہ مکمل

ہندوستانی بحریہ کے جہاز شیوالک اور کامورتا کا جنوبی کوریا کا دورہ مکمل

ہندوستانی بحریہ کے بحری جہاز شیوالک اور کامورتا نے 21 سے 23 نومبر 22 تک بسان میں اپنے قیام کے دوران،  ریپبلک  آف کوریا  بحریہ کے ساتھ متعدد سرگرمیوں میں حصہ لیا جس میں سرکاری اور سماجی تعاملات، کراس ڈیک وزٹ اور اسپورٹس فکسچر شامل تھے۔

دونوں بھارتی  جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز نے وائس ایڈمرل کانگ ڈونگ ہن، کمانڈر جمہوریہ کوریا فلیٹ سے بھی ملاقات کی جنہوں نے  بھارتی جہازوں کا خیرمقدم کیا اور ہندوستانی بحریہ اور  جنوبی کوریا  بحریہ کے درمیان بحری تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

 وائس ایڈمرل کانگ نے آئی این ایس شیوالک کا دورہ کیا اور آر او کے میں ہندوستان کے سفیر جناب امیت کمار سے بات چیت کی۔بوسان سے روانگی پر، شیوالک اور کامورٹا نے  جنوبی کوریا بحریہ کے جہاز نمبر جیوک بونگ کے ساتھ میری ٹائم پارٹنرشپ مشق کی۔

 اس مشق نے دوستی کے قریبی رشتوں اور دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مزید بڑھایا۔

Recommended