Urdu News

بھارت کی ‘آپریشن دوست’ کی پرواز شام پہنچی

بھارت کی آپریشن دوست کی پرواز شام پہنچی

دمشق (شام)، 12 فروری

 ہندوستان جنگی بنیادوں پر زلزلہ سے متاثرہ ترکی اور شام کی مسلسل مدد کر رہا ہے۔ امدادی اور بچاؤ ٹیموں کے علاوہ طبی سہولیات روانہ کی جا رہی ہیں۔ راحت اور بچاؤ ٹیم کے ساتھ ساتواں طیارہ شام پہنچ گیا ہے۔

 بھارت نے تباہ کن زلزلے میں پھنسے لوگوں کی مدد کے لیے ‘آپریشن دوست’ مہم شروع کی ہے۔ این ڈی آر ایف کی کئی ٹیمیں ترکی اور شام میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ دریں اثناء   ہندوستان کا 7 واں طیارہ آپریشن دوست کے تحت (آج) اتوار کو شام پہنچا۔

فضائیہ کا یہ طیارہ 23 ٹن سے زیادہ امدادی سامان، طبی امداد اور اہم طبی سہولیات لے کر جا رہا ہے۔ یہ سب کچھ مقامی انتظامیہ اور ماحولیات کے نائب وزیر معتج داؤجی کو سونپا گیا۔

 ایم ای اے کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹویٹ کیا، “7ویں آپریشن دوست پرواز 23 ٹن سے زیادہ امدادی سامان لے کر شام پہنچی ہے۔” اس میں ڈیزاسٹر ریلیف میٹریل کے علاوہ جین سیٹ، سولر لیمپ، ایمرجنسی اور کریٹیکل کیئر ادویات شامل ہیں۔

Recommended