Urdu News

مصر میں بھارت کی ستائش، کاربن پالیسی کیسے لائی رنگ؟

مصر میں بھارت کی ستائش

کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی ہندوستان کی پالیسی کی مصر میں ہورہی ہے جم کر تعریف ،دنیا کو بھارت سے ملی نئی راہ

بھارت نے شرم الشیخ، مصر میں جاری 27 ویں اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہی اجلاس میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے اپنی طویل مدتی کم اخراج ترقیاتی حکمت عملی پیش کی۔

چوٹی کانفرنس میں، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو نے بتایا کہ ہندوستان 2032 تک جیواشم ایندھن پر ملک کا انحصار کیسے کم کرے گا۔

سمٹ میں شامل ہندوستانی وفد نے کہا کہ ہندوستان نے گلوبل وارمنگ میں بہت کم کردار رہا ہے۔بھارت میں دنیا کی آبادی کا 17 فیصد ہونے کے باوجود، گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج بہت کم رہا ہے۔

قومی حالات کے مطابق مضبوطی سے ان پر عمل پیرابھی ہے۔ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو نے موسمیاتی تبدیلی پر سمٹ میں کہا کہ ہندوستان جیواشم ایندھن پر انحصار کم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔

ہندوستان نے پاور سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے 2032 تک گرین ہائیڈروجن کی پیداوار کو تیزی سے بڑھانے، الیکٹرولائزر مینوفیکچرنگ کی صلاحیت اور تین گنا جوہری صلاحیت بڑھانے کے اپنے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے میں سرگرم عمل ہے۔

ہندوستان کی حکمت عملی کی اہم خصوصیات

کوئلے، پیٹرول اور ڈیزل کے بجائے قابل تجدید توانائی کے استعمال میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔نیشنل ہائیڈروجن مشن کے ساتھ، ہندوستان گرین ہائیڈروجن توانائی کا مرکز بن جائے گا۔بائیو فیول کو فروغ دیا جائے گا۔

الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو بڑھانے پر زور دیا جائے گا۔اسمارٹ شہروں، گرین بلڈنگ کوڈ اور سوکھے اورگیلے کچرے کے بہتر انتظام پر زور دیا جائے گا۔جنگلات اور درختوں کا احاطہ بڑھانے پر زور دیا جائے گا۔

Recommended