Urdu News

ہندوستان ۔ برطانیہ ورچوئل سمٹ کا آغاز کل

File Pic

ہندوستان ۔ برطانیہ ورچوئل سمٹ کا آغاز کل

وزیراعظم کل برطانوی وزیراعظم کے ساتھ ورچوئل سربراہ میٹنگ کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی کل برطانیہ کے اپنے ہم منصب بورس جانسن کے ساتھ ورچوئل سربراہ میٹنگ کریں گے۔ بھارت اور برطانیہ کے درمیان 2004 سے کلیدی شراکت داری ہے اور اس سلسلے میں مستقل اعلیٰ سطح کے تبادلے ہوتے رہے ہیں۔ تاہم کل ہونے والی سربراہ میٹنگ‘ کثیر مقصدی اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کا ایک اہم موقع ہوگا اور آپسی مفاد کے علاقائی اور بین الاقوامی اُمور پر تعاون میں اضافہ ہوگا۔ دونوں لیڈر عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے کووڈ -19 تعاون اور عالمی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سربراہ میٹنگ کے دوران ایک جامع روڈ میپ 2030 کا آغاز کیا جائے گا،جو پانچ اہم شعبوں میں اگلی دہائی کے دوران بھارت اور برطانیہ کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے راہ ہموار کرے گا۔ یہ پانچ اہم شعبے ہیں،عوام سے عوام کے درمیان تعلقات تجارت اور خوش حالی دفاع اور سیکورٹی آب وہوا میں تبدیلی اور حفظان صحت۔

Recommended