Categories: عالمی

انڈونیشیا کی وزیرخارجہ خصوصی آسیان۔ہندوستان وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے لیے نئی دلی پہنچیں

نئی دہلی،15؍جون

انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریٹنو مارسودی خصوصی آسیان۔ہندوستان وزرائے خارجہ کی میٹنگ اور دہلی ڈائیلاگXII کے لئے  نئی دلی  پہنچ گئیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے بدھ کو کہا۔آسیان۔ہندوستان کے وزرائے خارجہ کی خصوصی میٹنگ اور دہلی ڈائیلاگXII کے لیے انڈونیشیا ککی وزیر خارجہ  ریٹنو مارسودی کا استقبال کرتے ہوئے خوشی ہوئی۔ جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط کرنے کا ایک موقع ملے گا۔

ہندوستان 16 اور 17 جون کو خصوصی آسیان۔ہندوستان وزرائے خارجہ کی میٹنگ کی میزبانی کرے گا، جو ہندوستان۔آسیان مذاکراتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ اور آسیان کے ساتھ ملک کی اسٹریٹجک شراکت داری کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوگا۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بالاکرشنن، جو ہندوستان کے کنٹری کوآرڈینیٹر ہیں، اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ آسیان کے دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور آسیان کے سیکرٹری جنرل   مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

اس سال کو آسیان انڈیا دوستی سال کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ آسیان۔بھارت مذاکراتی تعلقات 1992 میں سیکٹرل پارٹنرشپ کے قیام کے ساتھ شروع ہوئے جو دسمبر 1995 میں مکمل ڈائیلاگ پارٹنرشپ، 2002 میں سمٹ لیول پارٹنرشپ اور 2012 میں اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تحت وسیع ہو گئے۔  دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ آج ایک مضبوط بنیاد پر کھڑی ہے اور آسیان ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی اور وسیع تر ہند۔بحرالکاہل کے لیے اس کے وژن میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

ایک سرکاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے  کہ اس کثیر جہتی شراکت داری میں بہت سے سیکٹرل ڈائیلاگ میکانزم اور ورکنگ گروپس شامل ہیں جو مختلف سطحوں پر باقاعدگی سے ملتے ہیں اور اس میں سالانہ چوٹی کانفرنس، وزارتی اور اعلیٰ عہدیداروں کی میٹنگیں شامل ہیں۔ ہندوستان۔آسیان کے جاری تعاون کی رہنمائی پلان آف ایکشن 2021-2025 کے ذریعہ کی گئی ہے جسے 2020 میں اپنایا گیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago