ریاض،04جون(انڈیا نیرٹیو)
سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی کمیشن کے چیئرمین مازن الکہموس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ کرپشن کی روک تھام کے لیے’الریاض اینی شی ایٹیو‘ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سعودی عرب کا ساتھ دے۔مازن الکہموس نے جنرل اسمبلی کے انسداد بدعنوانی کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب نے عالمی سطح پر کرپشن کی روک تھام کے لیے ایک وسیع اور جامع پروگرام ’الریاض اینی شی ایٹیو‘ تشکیل دیا ہے۔ الریاض اینی شی ایٹیو کا مقصد بدعنوانی کی روک تھام کے لیے’GlobE‘ نیٹ ورک تشکیل دینا ہےجس کا مقصد سرحد پر سےہونے والی بدعنوانی کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرنا ہیں۔ انہوں نے اس اقدام کو کامیاب بنانے کے لیے انسداد بدعنوانی نیٹ ورک میں شمولیت اور اس کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔ الکہموس نے جرائم، منشیات اور بدعنوانی کی روک تھام کے لیے اقوام متحدہ کے فورم پر عالمی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے بدعنوانی کی روک تھام کے لیے جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس منعقد کرنے پر اسمبلی کے رکن ممالک کو مبارک باد پیش کی۔
سعودی عرب کی انسدادبدعنوانی اتھارٹی (نزاہہ) کے صدر مازن ابراہیم الکہموس کا کہنا ہے کہ بہت سے ممالک کو اس وقت بھی اینٹی کرپشن کے نیٹ ورکس تک رسائی حاصل نہیں ہے، ایسا خواہ عدم مرکزیت کے عمل یا صلاحیت اوروسائل کی وجہ سے ہے مگر وہ اس رسائی سے محروم ہیں۔جی 20 کے الریاض اقدام کے تحت گلوب نیٹ ورک کی تشکیل اسی خلیج کو پاٹنے کے لیے کی جارہی ہے۔“
یو این سیکریٹری جنرل کی انسداد بدعنوانی کے لیے سعودی کردار کی تعریف
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے جمعرات کو ’ریاض انیشی ایٹو‘ کے آغاز کے موقع پر کہا ہے کہ بدعنوانی ایک غیر اخلاقی فعل اورسرحد پار تک پھیلا سنگین جرم ہے۔ انہوں نےبدعنوانی کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کی مساعی کا خیر مقدم کیا اور اینٹی کرپشن نیٹ ورک کے قیام پر سعودی عرب کو مبارک باد پیش کی۔ خیال رہے کہ اس نیٹ کےقیام کا مقصد بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پرکوششوں کو مجتمع کرنا ہے۔انتونیو گوٹیرس نے مزید کہا کہ ہم ’جی 20‘ سربراہ اجلاس کے دوران انسداد بدعنوانی کے عالمی نیٹ ورک کے قیام میں سعودی عرب کے کردار کی قدر کرتے ہیں۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ اس نیٹ ورک کا قیام ایک بہت اہم معاملہ ہے۔
یو این سیکریٹری جنرل انہوں نے مزید کہا کہ انسداد بدعنوانی کا عالمی نیٹ ورک کرونا سے نمٹنے کے لیے اہم فنڈز مہیا کرے گا اوراس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے 3 آپشنز فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اینٹی کرپشن نیٹ ورک سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی کام کرے گا۔ اس کی کامیابی کا انحصار بین الاقوامی شراکت داروں کے مابین ہونے والی بات چیت پر ہے۔
سعودی عرب میں کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی کے سربراہ مازن الکہموس نے اس بات پر موجودہ بحران کے وقت عالمی یکجہتی کی ضرورت ہے۔انسداد بدعنوانی کے عالمی نیٹ ورک کے قیام کے لیے ’ریاض انیشی ایٹو‘ کے آغاز کے اعلان کے موقع پر لکہموس نے کہا کہ اینٹی کرپشن نیٹ ورک مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے ضروری وسائل مہیا کرتا ہے۔
آسٹن کا سعودی ولی عہد سے علاقائی سیکورٹی پر تبادلہ خیال: پینٹاگان
امریکی محکمہ دفاع "پینٹاگان“ کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بات چیت میں امریکہ کی سعودی عرب کو اس کے علاقے اور عوام کے دفاع میں مدد کے عزم پر زور دیا ہے۔پینٹاگان کے ترجمان جان کربی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ’بدھ کو لائیڈ آسٹن اور سعودی ولی عہد کے درمیان خطے کی سکیورٹی، خاص طور پر یمن میں جنگ کے خاتمے کی کوششوں اور سعودی عرب کے دفاع کو بہتر بنانے کے لیے جاری دو طرفہ کوششوں کے حوالے سے بات ہوئی۔‘
جان کربی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے سعودی عرب کی مملکت پر حوثیوں کے حالیہ حملوں کو ناکام بنانے کی کامیابیوں کو بھی سراہا اور ولی عہد کا امریکی مندوب برائے یمن ٹام لینڈرکنگ کے ساتھ مل کر جنگ کے خاتمے کے لیے کام کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔‘خیال رہے کہ گزشتہ مہینے ٹام لینڈرکنگ نے جنگ بندی کی کوششوں میں سنجیدگی نہ دکھانے پر حوثیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔