Urdu News

سعودیہ میں سرمایہ کاری کانفرنس،اسرائیلی بنک نے بھی سرمایہ کاری کا دیا عندیہ

سعودیہ میں سرمایہ کاری کانفرنس

ریاض،28اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

اسرائیلی بنک لیومی لی کے چیئرمین نے سعودی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے دوران کہا ہے کہ ‘سعودیہ میں سرمایہ کاری کے لیے بڑا پوٹینشل موجود ہے۔’ یہ کہہ کر اسرائیلی بنک نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مثبت عندیہ دے دیا ہے۔

سامر الحاج یحیٰ ایک اسرائیلی عرب ہیں اور بنیادی طور پر ان کا تعلق طیبہ سے ہے۔ وہ سعودیہ میں سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کے لیے منعقدہ ‘فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو’ میں شریک ہیں۔

ان کا اسرائیلی بنک سرمایہ کاری کے لیے بڑے قرضے دینے والا بنک ہے۔ اسرائیلی بنک کے چئیرمین کا کہنا تھا ‘ہم دیکھ سکتے ہیں کہ یہاں بہت ساری سرمایہ کاری جاری ہے، ہم بھی اس سرمایہ کاری کا حصہ بننا چاہیں گے چاہے وہ سرمایہ کاری صورت میں ہو اور چاہے کرپٹو کرنسی کی شکل می ہو۔’

اسرائیلی بنک کے سربراہ نے مزید کہا ہماری ممکنہ سرمایہ کاری ‘مائیکرو سروسز کے حوالے سے ہو یا کلاوڈ کے حوالے سے ہم اس میں سرمایہ لگانا پسند کریں گے۔

Recommended