Urdu News

ایران نے جوہری معاہدے سے پہلے امریکہ سے تمام پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا

ایران نے جوہری معاہدے سے پہلے امریکہ سے تمام پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا

ایران نے جوہری معاہدے سے پہلے امریکہ سے تمام پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا

تہران ، 04 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی کم ہونے سے قبل اس میں کئی رکاوٹیں پیدا ہوگئی ہیں۔ ایران نے اگلے ہفتے دونوں ممالک کے مابین جوہری معاہدے سے قبل امریکہ سے تمام پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران پر تمام پابندیاں ختم کرے ، نہ کہ اسے متعدد مراحل میں ختم کرنے کا کہے۔ فرانس نے ایران کے تازہ موقف پر اعتراض کیا ہے اور تناؤمیں اضافہ نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔امریکہ نے ڈونالڈ ٹرمپ کی میعادکے دوران 2018 میں اس معاہدے سےعلاحدگی اختیار کرلی تھی۔

لیکن امریکہ میں اقتدار میں تبدیلی کے بعد ، صدر جو بائیڈن نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اسی سمت میں آگے بڑھتے ہوئے ، منگل کے روز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ، امریکی عہدیدار ایران کے علاوہ روس ، چین ، فرانس ، برطانیہ اور جرمنی کے عہدیداروں سے بات چیت کریں گے۔

مذاکرات سے متعلق خبروں کے بعد ایران نے بھی مثبت رد عمل کا اظہار کیا۔ لیکن ہفتے کے روز ، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ، سعید خطیب زادہ نے پابندیاں ختم کرنے کے مرحلہ وار عمل پر عدم اتفاق ظاہر کیا۔

Recommended