Urdu News

ایران: پولیس کی زیر حراست خاتون کی ہلاکت، طلبا کی احتجاجی ریلیاں

پولیس کی زیر حراست خاتون کی ہلاکت کے بعد ایران میں احتجاج کا ایک منظر

تہران،02اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

ایران میں پولیس کی زیر حراست خاتون کی ہلاکت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایران بھر کی جامعات کے طلبا نے آج احتجاجی ریلیاں نکالیں۔

ایران کے کرد علاقوں میں آج مکمل ہڑتال کی گئی، ایرانی فورسز کی کارروائی میں درجنوں طلبا مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔خیال رہے کہ ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف 15 روز سے مظاہرے جاری ہیں۔انسانی حقوق گروپ کے مطابق مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں 83 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایران میں گزشتہ کئی ہفتوں سے احتجاج جاری ہے۔ اس احتجاج میں پولیس اور عوام دونوں طرف سے مرنے کی خبریں آرہی ہیں۔ حکومتی سطح پر کئی بار اعلان کیا جا چکا ہے کہ خواتین احتجاج ختم کریں لیکن ایرانی خاتون احتجاج ختم کرنے کے لیے بالکل بھی تیار نہیں ہیں۔

Recommended