Urdu News

ایران نے کن امریکی شہریوں اور اداروں پر عائد کی پابندی؟کیا ہے پورامعاملہ؟

ایران میں زبردست احتجاج کے دوران امریکہ اور ایران کے مابین تنازع

تہران، یکم نومبر (انڈیا نیرٹیو)

 ایران نے 10 امریکی شہریوں اور چار اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی، اندرونی معاملات میں مداخلت کے علاوہ تشدد اور فسادات بھڑکانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ایران کی وزارت خارجہ نے پیر کو اپنی ویب سائٹ پر الزامات کی تفصیلات کے ساتھ فہرست اپ لوڈ کی۔

وزارت کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں ”خطے میں جرات مندانہ اور دہشت گردانہ اقدامات“ کے انسداد کے لیے اپنائے گئے قانون پر مبنی ہیں۔ ایران کی جانب سے جن امریکی شہریوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، ان میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر مائیکل کورلا، سینٹرل کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر گریگری گیلوٹ، امریکی محکمہ خزانہ کے ڈپٹی سیکریٹری ویلی ایڈیمو اور دیگر شامل ہیں۔

ایران نے جن امریکی اداروں پر پابندی عائد کی ہے ان میں یونائیٹڈ اگینسٹ نیوکلیئر ایران، سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی، نائنتھ ایئر فورس اور نیشنل گارڈ ا?ف یونائیٹیڈ شامل ہیں۔ اب ایران میں ٹارگٹڈ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ ایران کے اندر ان کے اثاثے اور بینک اکاو?نٹس بھی منجمد کر دیے جائیں گے۔

Recommended