Urdu News

ایران کی سعودی عرب کوتہران میں سفارت خانہ کھولنے کی پیش کش

ایران کی سعودی عرب کوتہران میں سفارت خانہ کھولنے کی پیش کش

تہران،27جنوری (انڈیا نیرٹیو)

مشرق وسطیٰ کے دو روایتی حریف ممالک کے درمیان اب فاصلے کچھ کم ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ایران اور سعودی عرب کے سر براہان نے ایک دوسرے کی جانب تعلقات کو بہتر کرنے کے لئے قدم بڑھائے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق  ایران نے سعودی عرب کو تہران میں سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش کی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ امیر عبد الہیان نے بیان میں کہا کہ سعودی عرب سفارتی تعلقات معمول پرلانا چاہے تو ایران کے دروازے سعودی عرب کے لیے کھلے ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات بحال کریں اورایک دوسرے کے ملکوں میں سفارت خانے کھولیں۔سعودی عرب نے کچھ روز قبل ایران کو او آئی سی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد ایرانی سفارتکاروں نے سعودی عرب میں  اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔

Recommended