Urdu News

نیوکلیائی مذکرات پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا بڑا بیان،کہا مغربی ممالک کے دباؤ کے بغیر ہونے چاہیے معاہدہ

نیوکلیائی مذکرات پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا بڑا بیان

نیوکلیائی مذکرات پر ایرانی صدر ابراہیم  رئیسی کا بڑا بیان،کہا مغربی ممالک کے دباؤ کے بغیر ہونے چاہیے معاہدہ

تہران

ایران نے کہا ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے پر مذاکرات کرے گا ، لیکن یہ مغربی ممالک کےاس کے خلاف (ایران) نئی پابندیوں اوردباؤ کے تحت نہیں ہونا چاہیے۔

یہ باتیں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ہفتے کے روز کہیں۔ انہوں نے آئی آر آئی بی نیوز چینل کو بتایا ’’میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ ہماری حکومت ضرور بات کرے گی ، لیکن اس دباؤ کے ساتھ نہیں جو وہ (مغربی ممالک) ایران کے خلاف ڈال رہے ہیں۔ اگر وہ دباؤ جاری نہیں رکھتے تو مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے‘‘۔

واضح رہے کہ ایران نے سال 2015 میں امریکہ، چین، فرانس، روس، برطانیہ، جرمنی اور یورپی یونین کے ساتھ جوہری معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ اس معاہدے کے تحت ایران کو اپنے جوہری پروگرام کو کم کرنے اور یورینیم کے ذخائر میں نمایاں طور پر کمی لانی تھی۔اس کے بدلے میں ایران کو پابندیوں میں راحت دی جانی تھی۔ اس کے ساتھ ہی معاہدے پر دستخط ہونے کے پانچ سال بعد اسلحہ کی پابندی ختم کرنا بھی شامل تھا۔

Recommended